اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایف ڈی آئی: رواں مالی سال کی تین سہ ماہی میں اضافہ درج - مرکزی وزارت تجارت

رواں مالی سال کی تین سہ ماہی میں مجموعی ایف ڈی آئی 67.54 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

رواں مالی سال کی تین سہ میں اضافہ
رواں مالی سال کی تین سہ میں اضافہ

By

Published : Mar 4, 2021, 10:46 PM IST

Updated : Mar 4, 2021, 11:00 PM IST

حکومت کی معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے سے رواں مالی سال کے پہلے تین سہ ماہیوں کے دوران ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 67.54 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے جمعرات کے روز یہاں جاری ہونے والے اعدادوشمار میں بتایا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو مستقل طور پر دور کررہی ہے، جس کی وجہ سے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

رواں مالی سال کی تین سہ میں اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق اپریل سے دسمبر 2020 کے عرصہ کے دوران ملک میں مجموعی طور پر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا 22.5 حصہ آیا۔ یہ تعداد اپریل سے دسمبر 2019 میں 55.14 ارب ڈالر رہی تھی۔

رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران شیئر بازاروں میں غیر ملکی سرمایہ کاری 40 فیصد اضافے کے ساتھ51.47 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران مجموعی طور پر غیرملکی سرمایہ 36.77 ارب ڈالر تھی۔

Last Updated : Mar 4, 2021, 11:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details