واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے دشا روی کو ایک اور دن کے لیے پولیس حراست میں بھیجنے کا حکم دیا تھا، دہلی پولیس نے 5 دن کی پولیس تحویل طلب کی تھی۔
دیشا روی کو پیر کے روز پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا گیا تھا، دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے عدالت کو بتایا کہ شانتانو اور نکیتا جیکب اس کیس کے دو ملزم ہیں۔ شانتانو کو وہاں کی عدالت نے 10 دن کی ٹرانزٹ ضمانت دی ہے، اور نکیتا جیکب کو ہائی کورٹ سے ٹرانزٹ بیل ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی قوانین: جموں کے کسان رہنما کو دہلی پولیس نے حراست میں لیا
شانتانو کو وہاں کی عدالت نے 10 دن کی ٹرانزٹ ضمانت دی ہے اور نکیتا جیکب کو ہائی کورٹ سے ٹرانزٹ بیل ملی ہے۔ ٹول کٹ کیس میں دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے 21 سالہ ماحولیاتی سرگرم کارکن دشا روی کو 14 فروری کو بنگلور سے گرفتار کیا تھا۔
چار فروری کو دہلی پولیس نے ٹول کٹ کے حوالے سے ایک مقدمہ درج کیا تھا اور یہ الزام لگایا گیا تھا کہ دشا روی نے کسانوں سے وابستہ ٹول کٹ میں ترمیم کی اور اس میں کچھ اشیاء شامل کیں اور اسے آگے بھیج دیا۔