بھارت کی خاتون مکے باز لولینا بور گوہین نے ٹوکیوں میں جاری اولمپکس میں 69 کلو گرام کے زمرے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ لولینا نے ککوگیکان ایرینا میں منگل کو کھیلے گئے آخری 16 راؤنڈ کے مقابلے میں جرمن کھلاڑی نادینا آپٹج کو 3-2 سے شکست دی۔
ادھر، اس سے قبل بھارتی 10 میٹر ایر پسٹل جوڑی مانو بھاکر اور سووربھ چودھری کوائلیفیکیشن راؤنڈ 2 میں 7 ویں مقام تک ہی پہنچ سکے۔اس کے ساتھ ہی ان کے اولمپک کا یہ سفر یہیں ختم ہوگیا۔