اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن اہم کیوں؟ - بھارت اورعالمی تاریخ

بھارت اور عالمی تاریخ میں تین دسمبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Dec 3, 2020, 3:27 AM IST

  • سنہ 1876 میں باجی راؤ دوئم کو مراٹھا سلطنت کا پیشوا بنایا گیا۔ وہ مراٹھا سلطنت کے آخری پیشوا تھے۔
  • سنہ 1828 اینڈریو جیکسن امریکہ کے ساتویں صدر منتخب ہوئے۔
  • سنہ 1829 وائسرائے لارڈ ولیم بینٹک نے بھارت میں ستی کی رسم پر پابندی عائد کی۔
  • سنہ 1882 مشہور مصور نندر لال بوس کی پیدائش ہوئی۔
  • سنہ 1884 ہندوستان کے پہلے صدر راجندر پرساد کی پیدائش ہوئی۔
  • سنہ 1889 معروف مجاہد آزادی خودی رام بوس کی پیدائش ہوئی۔
  • سنہ 1910 فرانسیسی ماہر طبیعیات جارجز کلاوڈ کے تیار کردہ دنیا کے پہلے نیون لیمپ کی پہلی نمائش پیرس کے موٹر شو میں ہوئی ۔
  • سنہ 1912 ترکی، بلغاریہ، سربیا، یونان اور مونٹیگرو کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوا۔
  • سنہ 1937 ہندوستان کے ماہر لسانیات ونود بہاری ورما کی پیدائش ہوئی۔
  • سنہ 1948 بحرہ مشرقی چین میں چینی پناہ گزینوں کو لے جارہے جہازکیانگیا میں دھماکہ ہوجانے سے 1100افراد کی موت ہوئی۔
  • سنہ 1967 بھارت کا پہلا راکٹ (روہنی آر ایچ ۔75) تھمبا سے لانچ کیا گیا۔
  • سنہ 1971 بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ شروع ہونے کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ ہوئی۔
  • سنہ 1979 ہاکی کےمشہور کھلاڑی دھیان چند کا انتقال ہوا۔
  • سنہ 1982 بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان میتالی راج کی پیدائش ہوئی۔
  • سنہ 1984 بھوپال میں واقع یونین کاربائڈ فیکٹری سے زہریلی گیس لیک ہونےسے کم از کم تین ہزار افراد ہلاک اور کئی ہزار معذور ہوگئے۔
  • سنہ 1989 اس وقت کے سوویت روس کے صدر میخائل گورباچیوف اور امریکی صدر جارج بش نے سرد جنگ ختم ہونے کا اعلان کیا۔
  • سنہ 2004 بھارت اور پاکستان تقریباً 40 برسوں کے بعد موناباؤ اور کھوکھراپار کے مابین ریل رابطے کی بحالی پر متفق ہوئے۔
  • سنہ 2011 بالی وڈ کے مشہور اداکار دیو آنند کا انتقال ہوا۔
  • سنہ 2012 فلپائن میں 'بھوفا' طوفان کی وجہ سے کم از کم 475 افراد لقمہ اجل بنے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details