1699 - مہاراجہ جے سنگھ نے امبر کا اقتدار سنبھالا۔
1793 - آسٹریائی فوج نے فرانس کو شکست دے کر اس کی سلطنت پر دوبارہ قبضہ کیا۔
1851 - جیولوجیکل سروے آف انڈیا کا قیام عمل میں آیا۔
1905- عظیم مجاہد آزادی سوشیلا دیدی کی پیدائش پنجاب میں ہوئی۔
1916 - اڈیشہ کے عظیم رہنما اور سابق وزیر اعلی بیجو پٹنائک کی پیدائش ہوئی۔
1918 - سوویت یونین نے پیٹرو گراڈ کو ہٹا کر ماسکو کو روس کی راجدھانی بنایا۔
1931- مہاتما گاندھی نے سول نافرمانی کی تحریک ختم کی۔
1933 - جرمنی کے پارلیمانی انتخابات میں نازی پارٹی نے 44 فیصد ووٹ حاصل کئے۔
1953 - انتیس (29 ) برسوں تک اقتدارمیں رہنے والے سوویت تاناشاہ جوزف اسٹالن کا انتقال ہوا۔
1959 - بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے موجودہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی پیدائش ہوئی۔
1968 - مارٹن لوتھر کنگ کا قتل ہوا۔
1983 - آسٹریلیا میں لیبر پارٹی کے رہنما باب ہاک وزیر اعظم بنے۔
1989 - لیبر پارٹی کے بانی بابا پرتھوی سنگھ کا انتقال ہوا ۔
1990 - حکومت نے 1984 کے بھوپال گیس سانحہ کے پانچ لاکھ متاثرین کے لئے 360 کروڑ روپے کی عبوری امداد کا اعلان کیا۔
1995 - ہندوستان اور چین اپنے فوجی اہلکاروں کے مابین میٹنگوں میں آسانی پیدا کرنے کے لئے سکم کے ناتھو لا سمیت دو نئے سرحدی مراکز کھولنے پر متفق ہوئے۔
1997 - شمالی کوریا اور جنوبی کوریا 25 برسوں میں پہلی مرتبہ امن مذاکرات کے لئےملے۔
2001 - کولمبیا کے صدر پروترانہ چار روزہ دورے پر ہندوستان آئے۔
2001- مکہ میں عید کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے 36 عازمین حج ہلاک ہوئے۔
2002 - دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔
2003 - القاعدہ کا اعلی دہشت گرد مصطفی احمد الحوثی کو راولپنڈی میں گرفتار کیا گیا۔
2006 - پاکستان میں القاعدہ اور سکیورٹی فورسز کے مابین تصادم میں 100 افراد مارے گئے۔
2007 - ارجنٹینا نے ہندستان کی جانب سے عدالتی کارروائی کے لئے کوتروچی کے حوالگی دستاویز منظور کئے۔
2008 - مہاراشٹر کے گورنر ایس ایم کرشنا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
2008- ہندستان نے سمندر سے زمین پر مار کرنے والے ’برہموس‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
2010 - ہندوستان کے مشہور صنعت کار جی پی برلا کا انتقال ہوا۔
2018 -نوے ( 90) اکیڈمی ایوارڈ میں ’ دی شیپ آف واٹر‘ نے بہترین فلم اور اعلی ہدایتکار سمیت چار آسکر ایوارڈ جیتے۔
یو این آئی