نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 19 اپریل کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں:
1451۔ بہلول خان لودھی نے دہلی پر قبضہ کیا۔
1770۔ کیپٹن جیمس کک آسٹریلیا پہنچنے والے پہلے مغربی شخص بنے۔
1775۔ برطانوی نو آبادیات کے خلاف امریکی بغاوت کا آغاز ہوا۔
1782۔ امریکہ کا پہلا سفارتخانہ نیدرلینڈ کے ہوگ میں قائم ہوا۔
1852۔ کیلی فورنیا ہسٹوریکل سوسائٹی کی تشکیل۔
1882۔ چارلس ڈارون کی موت ہوئی۔
1906۔ فرانس کے سائنسداں پیرے اور ان کی بیوی میری کیوری راجدھانی پیرس میں ایک سڑک حادثہ میں ہلاک۔ انہوں نے مقناطیس اور ریڈیو ایکٹیویٹی پر اپنی بیوی میری کیوری کے ساتھ کافی ریسرچ کی تھی۔
1910۔ دمدار ستارے کو پہلی بار کھلی آنکھوں سے دیکھا گیا۔
1919۔ امریکہ کے لیسلی ارون نے پیراشوٹ سے پہلی بار چھلانگ لگائی۔
1933۔ امریکہ کے اس وقت کے صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ نے گولڈ اسٹیندر کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔
1936۔ فلسطین میں یہودی مخالف فساد شروع ہوئے۔
1945۔ سوویت یونین اور گواٹیمالا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔
1948۔ برما اقوام متحدہ میں شامل ہوا۔