نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 8 مارچ کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1650 - مہاراشٹر کے مشہور سنت تکارام مہاراج کا انتقال ہوا۔
1534۔ گجرات کے بہادر شاہ نے چتور گڑھ کو لوٹا۔
1702 - انگلینڈ کے بادشاہ ولیم سوئم کی موت کے بعد ملکہ اینی نے اقتدار سنبھالا۔
1706 - کاتالونیا کی ریاست نے اپنی منی پارلیمنٹ بنائی اور اس کی صدارت اسپین کے بادشاہ کارلوس سوئم نے کی ۔
1838 - نیو اورلینز میں امریکی ٹکسال آپریشن شروع ہوا۔
1875- اردو کا مرثیہ کہنے والے مشہور شاعر مرزا سلامت علی دبیر کی وفات ہوئی۔
1908- امریکہ میں خواتین مزدور تحریک سے یوم خواتین منانے کا آغاز ہوا۔
1911- یورپ میں پہلی بار عالمی یوم خواتین منایا گیا۔
1921 - بالی وڈکے مشہور نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کی پیدائش ہوئی۔
1921 - اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پارلیمنٹ سے باہر نکلتے وقت صدر ایڈورڈو داٹو کا قتل ہوا۔
1924 - امریکہ کے کیسل گیٹ شہر یوٹاہ میں 172 کوئلہ کانکنوں کی موت ہوئی۔
1930 - مہاتما گاندھی نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کی۔
1942-دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی افواج نے برما کے رنگون شہر پر قبضہ کیا۔
1948-ایئر انڈیا انٹرنیشنل کا قیام عمل میں آیا۔
1953 - راجستھان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا کی پیدائش ہوئی ۔
1974 - چارلس ڈی گال ہوائی اڈہ فرانس کے پیرس میں کھلا۔
1974 - ہندی فلموں کے مشہور اداکار فردین خان کی پیدائش ہوئی۔
1975 - امریکہ نے عالمی یوم خواتین منانے کا اعلان کیا۔
1977 - آسٹریلیائی پارلیمنٹ کو الزبتھ دوئم کی جانب سے کھولا گیا۔
1979 - فلپس نے پہلی کمپیکٹ ڈسک کو عام کیا۔
1985 - بیروت کی ایک مسجد کے قریب ہوئے کار بم دھماکے میں 80 افراد ہلاک اور 175 سے زائد زخمی ہوئے۔ حادثے کے وقت لوگ نماز کے لیے مسجد میں جمع تھے۔
1994 - ہندی سنیما کی اداکارہ دیویکا رانی کا انتقال ہوا۔
2003 - مالٹا نے ایک ریفرنڈم میں یورپی یونین میں شامل ہونے کی منظوری دی۔
2006- روس نے ایران کے معاملے پر اپنی قرارداد واپس لی۔
2009- بھارت کے معروف گولف کھلاڑی جیوتی رندھاوا نے تھائی لینڈ اوپن کا ٹائٹل جیتا۔
2013- شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ تمام امن معاہدے ختم کئے۔
2014- کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے ملائیشیا ایئر لائن کا ایک طیارہ لاپتہ ہو گیا، جو لاکھ کوششوں کے باوجود نہیں مل سکا۔ طیارے میں 227 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ اسے ڈھونڈنے کی کوششیں 2017 میں بند کر دی گئیں۔
2015-آؤٹ لک کے بانی اور مشہور صحافی ونود مہتا کا انتقال ہوا۔
یو این آئی