اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History عالمی تاریخ میں آج کا دن

عالمی تاریخ میں 28 جنوری کے اہم واقعات درج ذیل ہیں- Today in History

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Jan 28, 2023, 6:46 AM IST

نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 28 جنوری کے اہم واقعات درج ذیل ہیں:

1813- یونائیٹڈ کنگڈم (برٹین) میں پہلی بار ’پرائیڈ اینڈ پیجوڈس‘ کتاب شائع ہوئی۔

1835- مغربی بنگال میں کلکتہ میڈیکل کالج کا آغاز ہوا۔

1860- برطانیہ نے باضابطہ طور پرنکاراگوا کوماسکیوٹوساحل واپس کردیا۔

1865- آزادی پسند لالہ لاجپت رائے کی پیدائش۔

1878- 'ییل ڈیلی نیوز' امریکہ میں شائع ہونے والا پہلا روزنامہ بن گیا۔

1878- امریکہ کا پہلا ٹیلی فون ایکسچینج نیو ہیون میں بنایا گیا۔

1887- فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایفل ٹاور کا کام شروع ہوا۔

1909- کیوبا پر امریکہ کا کنٹرول ختم ہو گیا۔

1909 - 'پہلے بھارتی آرمی چیف' کے ایس کریپا کی پیدائش۔

1926- ہندی کے مشہور ادیب، کامیاب ایڈیٹر، سنسکرت کے اسکالر اور معروف ماہر لسانیات ودیانواس مشرا کی پیدائش۔

1928- ملک کے معروف ماہر طبیعیات راجہ رامنا کا جنم۔

1930- بھارتی کلاسیکی موسیقی کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار پنڈت جسراج کی پیدائش۔

1932 - جاپانی فوج نے شنگھائی (چین) پر قبضہ کر لیا۔

1933- چوہدری رحمت علی خان نے مسلم لیگ کے مطالبے کے تحت ایک علیحدہ ملک کے قیام کے لیے پاکستان کا نام تجویز کیا۔

1935- آئس لینڈ اسقاط حمل کو قانونی حیثیت دینے والا پہلا ملک بن گیا۔

1939- آئرش شاعر ولیم بٹلر یوٹس کا انتقال ہوگیا۔

1942- جرمنی کی فوج نے لیبیا کے بن غازی پر قبضہ کر لیا۔

1943- ایڈولف ہٹلر نے جرمنی کے تمام نوجوانوں کو فوج میں زبردستی بھرتی کرنے کا حکم دیا۔

1945- امریکی ٹرکوں کا قافلہ پہلی بار برما روڈ سے گزرا۔

1950 - جسٹس ہیرالال کانیا نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا۔

1961 - بنگلورو میں پہلی ایچ ایم ٹی گھڑیوں کی فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

1962 - امریکی خلائی جہاز چاند تک پہنچنے میں ناکام رہا۔

1964 - جنوبی روڈیشیا میں فسادات پھوٹ پڑے۔

1980- ملک کے سب سے بڑے کارگو جہاز 'رانی پدمنی' کی لانچنگ۔

1984- مشہور ہندوستانی اداکار اور فلم پروڈیوسر-ڈائریکٹر سہراب مودی کا انتقال۔

1986- ' کیپ کینورل فلوریڈا سے اڑان بھرنے کے بعد امریکی خلائی شٹل 'چیلنجر‘ میں دھماکہ ہوا اور ساتوں خلاباز ہلاک ہوگئے۔

1992- الجزائر میں تین دہائیوں تک اقتدار میں رہنے کے بعد 'نیشنل لبریشن فرنٹ' نے استعفیٰ دے دیا۔

1997- چیچنیا کے باغی رہنما جنرل اسلان مسکاڈیپو کاکیشین جمہوریہ کے صدر منتخب ہوئے۔

1998- ٹاڈا عدالت نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کی سازش میں ملوث 26 ملزمان کو موت کی سزا سنائی۔

1999- بھارت میں پہلی بار ایک محفوظ جنین سے بھیڑ کے بچے کی پیدائش۔

2000- آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان نے سری لنکا کو شکست دی۔

2002- پاکستان میں دہشت گرد تنظیم کے ذریعہ ایک امریکی صحافی ڈینیئل پرل کا اغوا۔

2003- مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع میں ایک بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم میں 42 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

2005- پرتگال کی سپریم کورٹ نے ممبئی بم دھماکوں کے ملزم ابو سالم کی حوالگی کی اجازت دی۔

2006- فرانس کی ایمیلی ماسکو نے آسٹریلین اوپن ٹینس کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیتا۔

2007- معروف موسیقار او۔ پی نیرکا انتقال۔

2008- تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے دائیں بازو کے سماک سندر ویز کو ملک کا وزیر اعظم منتخب کیا۔

2010- بنگلہ دیش کے سابق صدر شیخ مجیب الرحمان کے قتل کے پانچ مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

2013- جان کیری امریکی وزیر خارجہ بنے۔

2017- بھارتی نژاد مشہور مصنفہ بھارتی مکھرجی کا انتقال۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details