نئی دہلی: بھارتی اور عالمی تاریخ میں 16 اکتوبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں:-
1710 - برطانوی فوجیوں نے پورٹ رائل پر قبضہ کیا۔
1757 - آسٹریا کی فوج نے جرمنی کے دارالحکومت برلن پر قبضہ کر لیا۔
1775 - برطانوی افواج نے پورٹ لینڈ، مین، یوایس اے کو آگ لگا دی۔
1793 - فرانس کے انقلاب کے بعد ملکہ میری اینٹونیٹ کو فوری سماعت کے بعد موت کی سزا سنائی گئی۔
1848 - پہلا امریکی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج پنسلوانیا میں کھولا گیا۔
1905- لارڈ کرزن نے بنگال کی پہلی تقسیم کی۔
1915 - برطانیہ نے بلغاریہ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
1923 - رائے اور والٹ ڈزنی برادران نے والٹ ڈزنی کارٹون اسٹوڈیو کی بنیاد رکھی۔
1939 - دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی نے برطانوی سرزمین پر پہلا حملہ کیا۔
1942 - خلیج بنگال میں آئے گردابی طوفان کی وجہ سے چالیس ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
1944- مشہور طبلہ نوازلچھو مہاراج کی پیدائش۔