اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in World History آج ہی کے دن ازبکستان اور کرغزستان نے سوویت یونین سے آزادی کا اعلان کیا - آج کے دن تاریخ میں کیا کیا پیش آیا

ملکی اور عالمی تاریخ میں 31 اگست کے اہم واقعات پیش خدمت ہیں۔ آج ہی کے دن 2010 میں ہندوستانی پارلیمنٹ نے نیوکلیئر پبلک لائیبلٹی بل منظور کیا تاکہ نیوکلیئر پلانٹ میں حادثے کی صورت میں فوری معاوضہ یقینی بنایا جا سکے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 7:02 AM IST

نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 31 اگست کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

1881: امریکہ میں پہلی بار ٹینس چیمپئن شپ کھیلی گئی۔
1919: امریکی کمیونسٹ پارٹی کی تشکیل۔
1920: امریکی شہر ڈیٹرائٹ میں پہلی بار ریڈیو پر خبریں نشر کی گئیں۔
1956: ہندوستان کے اس وقت کے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے ریاستی تنظیم نو کے بل کی منظوری دی۔
1957: ملائیشیا نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔
1962: کیریبین ممالک ٹوبیگو اور ٹرینیڈاڈ برطانیہ سے آزاد ہوئے۔
1964: کیلیفورنیا باضابطہ طور پر امریکہ کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست بن گئی۔
1968: دو مراحل پر مشتمل راؤنڈنگ راکٹ روہنی-ایم ایس وی 1 ہندوستان میں کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔
1983: ہندوستان کے سیٹلائٹ انسیٹ -1B کو امریکہ کے خلائی شٹل چیلنجر سے لانچ کیا گیا۔
1991: ازبکستان اور کرغزستان نے سوویت یونین سے آزادی کا اعلان کیا۔
1994: آئرش ریپبلکن آرمی نے طویل تنازع کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا۔
1997: برطانوی حکومت اور شہزادہ چارلس کی سابق اہلیہ ڈائنا پیرس میں کار حادثے میں انتقال کر گئیں۔
1998: شمالی کوریا نے جاپان پر بیلسٹک میزائل داغا۔
2010: عراق میں امریکی فوجی مداخلت باضابطہ طور پر ختم ہوئی۔
2010: حکومت ہند نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی رقم 5 ملین سے بڑھا کر 25 ملین ڈالر کر دی۔
2010: امریکہ نے شمالی کوریا کے خفیہ جوہری پروگرام سے وابستہ تنظیموں اور افراد کے اثاثوں کو ضبط کرنے اور ہتھیاروں کی تجارت پر پابندی لگانے کے لیے نئی پابندیاں عائد کیں۔
2010: ہندوستانی پارلیمنٹ نے نیوکلیئر پبلک لائیبلٹی بل منظور کیا تاکہ نیوکلیئر پلانٹ میں حادثے کی صورت میں فوری معاوضہ یقینی بنایا جا سکے۔
یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details