نئی دہلی:ملکی اور عالمی تاریخ میں 30 اگست کے اہم واقعات حسب ذیل ہیں۔
1569۔ مغل بادشاہ اکبر کے سب سے بڑے فرزند سلطان سلیم مرزا (جہانگیر) کی پیدائش ہوئی۔
1682۔ ولیم پین نے امریکہ پینسلوانیا کالونی کا قیام کیا۔
1806۔ نیویارک کا دوسرا روزنامہ ڈیلی ایڈورٹائزر آخری بار شائع ہوا۔
1928۔ دی انڈیپنٹنٹ آف انڈیا لیگ کا ہندستان میں قیام۔
1951۔ فلپنس اور امریکہ نے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کئے۔
1984۔ خلائی شٹل ڈسکوری نے پہلی بار اڑان بھری۔
1991۔ آذربائیجان نے سوویت یونین سے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔
2014۔ جنوبی افریقی ملک لیسوتھو کے وزیراعظم ٹام تھبانے فو ج کے ذریعہ مبینہ طور پر تخت پلٹنے کی کوششوں کے بعد جنوبی افریقہ فرار ہوگئے۔
1949- سوویت یونین نے اپنے پہلے ایٹم بم کا تجربہ کیا جسے دوسری جنگ عظیم کے دوران ناگاساکی پر امریکی فوج کے ذریعے استعمال کیے گئے فیٹ مین بم کی نقل مانا گیا۔