1429 - ڈاؤفن کی فرانس کے بادشاہ کے طور پر تاجپوشی ہوئی۔
1549 - یہودیوں کو بیلجیم کے شہر گینٹ سے نکالا گیا۔
1712 -یوروپی ممالک انگلینڈ، پرتگال اور فرانس نے جنگ بندی پر دستخط کیے۔
1790 -ا سکاٹ لینڈ کے فلسفی اور ماہر اقتصادیات ایڈم اسمتھ کا انتقال ہوا۔ انہیں نئی معاشیات کا بانی کہا جاتا ہے۔
1850 - ہارورڈ آبزرویٹری نے ستارے کی پہلی تصویر لی۔
1893 - انگلینڈ کے آرتھر شریوزبری ٹیسٹ کرکٹ میں 1000 رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بنے۔
1906 - کلیمنٹ آرمنڈ فالیرس فرانس کے صدر منتخب ہوئے۔
1912 - بین الاقوامی امیچور ایتھلیٹکس فیڈریشن (آئی اے ایف ) سویڈن میں قائم ہوا۔
1913ء - فرانس کے مشہور فلسفی اور مصنف راجر گیروڈی کی پیدائش مارسی شہر میں ہوئی۔
1917 - جارج پنجم نے خاندان کا لقب بدل کر ونڈسر رکھ دیا۔ اس سے قبل یہ شاہی خاندان جرمن شاہی گھر انے 'ساکسے کوبرگ انڈ گوتھا' کے نام سے جانا جاتا تھا۔
1919 - فن لینڈ میں آئین نافذ ہوا۔
1929 - سوویت یونین نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع ہوئے ۔
1944 - امریکہ میں کیلیفورنیا کے قریب گولہ بارود سے لدے دو جہازوں میں دھماکہ ہونے سے 322 افراد ہلاک ہوئے۔
1948 - ملک میں خواتین کو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس اور انڈین پولیس سروس سمیت کسی بھی قسم کی سول سروسز کے لیے اہل قرار دیا گیا۔
1950 - ہندوستان کا پہلا طیارہ پٹھانکوٹ میں گر کر تباہ ہوا۔