اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History: عالمی تاریخ میں آج کا دن

بھارت اور عالمی تاریخ میں 31 مئی کے چند اہم ترین واقعات درج ذیل ہیں: Today in World History

By

Published : May 31, 2022, 7:33 AM IST

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

1577 -مغل بادشاہ جہانگیر کی اہلیہ نورجہاں کی پیدائش۔

1727 - فرانس، برطانیہ اور ہالینڈ نے پیرس کے معاہدے پر دستخط کیے۔

1759 - امریکی ریاست پنسلوانیا میں تھیٹر کے تمام پروگراموں پر پابندی لگا دی گئی۔

1774 - بھارت میں پوسٹل سروس کا پہلا دفتر کھولا گیا۔

1867- بمبئی میں پرارتھنا سماج کا قیام عمل میں آیا۔

1878 - جرمن جنگی جہاز ڈوبنے سے 284 افراد ہلاک ہوئے۔

1889 - جانسٹاؤن، پنسلوانیا، امریکہ میں شدید سیلاب میں 2200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

1900 - لارڈ رابرٹس کی قیادت میں برطانوی فوجیوں نے جوہانسبرگ پر قبضہ کیا۔

1907 - امریکہ کے شہر نیویارک میں پہلی ٹیکسی سروس شروع ہوئی۔

1921 - انڈین نیشنل کانگریس کا جھنڈا اپنایا گیا۔

1935 - پاکستان کے شہر کوئٹہ میں آنے والے شدید زلزلے میں 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

1959 - بدھ مت کے رہنما دلائی لامہ کو تبت سے جلاوطنی کے بعد ہندوستان میں پناہ دی گئی۔

1977 - بھارتی فوج کی ایک ٹیم نے پہلی بار دنیا کی تیسری بلند ترین پہاڑی چوٹی کنچنجنگا کو سر کیا۔

1996 - بنجمن نیتن یاہو اسرائیل کے وزیر اعظم بنے۔

1999 - کرشنا پرساد بھٹارائی نے نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔

2008 - رنر یوسین بولٹ نے 100 میٹر 9.72 سیکنڈ میں مکمل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

2009- انگریزی اور ملیالم مصنفہ کملا داس کا انتقال۔

2010- بھارت میں ہر تسلیم شدہ پرائیویٹ اسکول میں غریب بچوں کے لیے 25 فیصد نشستیں ریزرو کرنے کا قانون بنایا گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details