اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History: عالمی تاریخ میں آج کا دن - عالمی تاریخ میں آج کا دن

بھارت اور عالمی تاریخ میں 28 فروری کے چند اہم ترین اہم واقعات درج ذیل ہیں:

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Feb 28, 2022, 7:38 AM IST

1580 - گوا سے پہلا عیسائی مشنری فتح پور سیکری میں اکبر کے دربار میں پہونچا۔

1712- مغل بادشاہ بہادر شاہ اول کا لاہور میں انتقال۔

1847-امریکہ نے میکسیکو کو سیکرامنٹو کی جنگ میں شکست دی۔

1922 - مصر نے برطانیہ سے دوبارہ آزادی حاصل کی۔

1924 - امریکہ نے وسطی امریکی ملک ہونڈوراس میں مداخلت شروع کی۔

1928 - سی وی رمن نے ’رمن ایفیکٹ‘کا ایجاد کیا، جس کے لیے انہیں نوبل انعام سے نوازا گیا۔

1936 - جواہر لال نہرو کی اہلیہ کملا نہرو کا سوئٹزرلینڈ میں انتقال۔

1943 - کولکتہ کا ہوڑہ پل (رابندر سیٹو) کھولا گیا۔

1947 - تائیوان میں چینی قومی پارٹی کومنٹانگ کے خلاف مظاہرے ۔

1948 - برطانوی فوجیوں کا آخری دستہ کا بھارت سے انخلا۔

1963 – بھارت کے پہلے صدر راجندر پرساد کا انتقال ۔

1974 - برطانیہ کے پارلیمانی انتخابات میں معلق نتیجہ۔

1975 - نیوکلیئر ٹسٹ ریاستہائے متحدہ میں نیواڈا ٹیسٹ سائٹ سے کیے گئے۔

1991 - امریکی اور اتحادی افواج نے عراق میں جنگ بندی کا اعلان کیا۔

1995 - کولوراڈو، امریکہ میں ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کھلا۔

1997 - پاکستان میں زلزلے سے 45 افراد ہلاک ہوئے۔

1998 - کوسووا جنگ: سربیا کی پولیس نے کوسووا میں کوسوو لبریشن آرمی کے خلاف کارروائی شروع کی۔

1999 - برطانیہ کے اینڈی ایلسن اور کولین پریسکاٹ نے غبارے کی مدد سے آسمان پر 233 گھنٹے 55 منٹ تک عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

2002 - گجرات میں مذہبی تشدد کے دوران نرودا پاٹیا قتل عام میں 37 اور گلبرگ سوسائٹی قتل عام میں 69 افراد ہلاک ہوئے۔

2005 - پرتگال کی سپریم کورٹ نے ممبئی بم دھماکوں کے ملزم ابو سالم کی حوالگی کی اجازت دی۔

2007 - میوزک کمپوزر او پی نیئر کا انتقال ہوگیا۔

2008 - نیپال میں حکومت اور متحدہ مدھیسی ڈیموکریٹک فرنٹ کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔

2011 - ٹام ہوپر کی فلم دی کنگز اسپیچ نے ہالی ووڈ کوڈک تھیٹر میں آسکر ایوارڈز میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا۔

2013 - پوپ بینیڈکٹ سولہویں نے کیتھولک چرچ کے پوپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

2018 - کانچی کاما کوٹی پیٹھ کے سربراہ سری سری جیندر سرسوتی شنکراچاریہ کا انتقال ہوگیا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details