اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن

بھارت اور عالمی تاریخ میں 3 اپریل کے کچھ اہم واقعات اس طرح ہیں۔

Today in history
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Apr 3, 2021, 6:27 AM IST

1680۔ مغربی بھارت میں مراٹھا حکومت کی بنیاد رکھنے والے چھترپتی شیواجی کا رائے گڑھ میں انتقال ہوا۔
1856۔ یونان کے روڈوس جزیرے کے ایک چرچ میں ہوئے دھماکے میں چار ہزار لوگوں کی موت ہوئی ۔
1903۔ سماجی مصلح اور مجاہد آزادی کملا دیوی چٹوپادھیائے کا جنم ہوا۔
1914۔ بھارت کے پہلے فیلڈ مارشل (ایس ایچ ایف جے) مانک شا کا جنم ہوا۔
1933۔ دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کے اوپر پہلی بار کسی طیارے نے پرواز کی۔
1942۔دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی فوجیوں نے امریکہ پر حملہ کیا۔
1949۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور کناڈا نے شمالی اٹلانٹک معاہدے پر دستخط کئے۔
1984۔اسکواڈرن لیڈر راکیش شرما خلائی گاڑی سیوز ٹی۔11 سے خلا میں جانے والے پہلے بھارتی خلا باز بنے۔
1987۔ ہندی کے معروف ادیب ایس ایچ واتسائن اگئے کا انتقال ہوا۔
1996۔ امریکی وزیر تجارت رونالڈ براؤن کی طیارہ حادثہ میں موت ہوئی۔
1999۔ بھارت نے اپنے پہلے مواصلاتی سیٹیلائٹ انسیٹ۔ 1 ای کا تجربہ کیا۔
2012۔ روسی راجدھانی ماسکو میں زبردست آتشزدگی میں 17 غیر ملکی مزدوروں کی موت ہوئی۔
2013۔ افغانستان کے فرح میں ایک خودکش بم دھماکے میں 46 لوگ مارے گئے اور 100 دیگر زخمی ہوئے۔
2013۔ ارجنٹینا میں آنے والے تباہ کن سیلاب میں 50 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی۔
2016۔ کولکاتا کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم پر ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی ٹونٹی۔20 عالمی کپ جیتا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details