اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن

بھارت اور عالمی تاریخ میں 27 مارچ کے چند اہم ترین واقعات درج ذیل ہیں۔

Today in history
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Mar 27, 2021, 7:20 AM IST

1668: انگلینڈ کے حکمران چارلس دوم نے بمبئی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کے حوالے کیا۔
1708: سلطنت برطانیہ کے تخت سے جیمز III کے دعویدار ڈنکرک کو ہٹا دیا گیا۔
1709: ہیرڈنگ ویلڈ کا باندھ ٹوٹ گیا۔
1782: چارلس واٹسن وینٹ ورتھ ، روکنگھم کے مارکوئیس دوم برطانیہ کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ۔
1841: نیو یارک میں پہلے بھاپ انجن کا کامیاب تجربہ ۔
1845: جرمن ماہر طبیعیات اور ریاضی دان ویلہم رونگٹن کی پیدائش۔
1871: اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے مابین پہلا بین الاقوامی رگبی میچ ، جس میں اسکاٹ لینڈ نے جیت حاصل کی۔
1898: ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے جدید تعلیم سے متعارف کروانے والے سرسید احمد خان کا انتقال ۔ انہوں نے محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کی بنیاد رکھی جو بعد میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بن گئی۔
1899: اطالوی موجد جی مارکونی نے انگلینڈ اور فرانس کے مابین پہلا بین الاقوامی ریڈیو نشریہ کیا۔
1944: لتھوانیا میں دو ہزار یہودیوں کا قتل۔
1961: تھیٹر کا پہلے عالمی دن کا آغاز۔
1964: الاسکا میں 8.4 شدت والے زلزلہ سے 118 افراد ہلاک ۔
1977: دنیا کے سب سے خوفناک طیارےحادثہ، جب ٹینیرف میں دو جمبو طیار ے ٹکراگئے ، جس میں 583 افراد ہلاک ہوئے۔
1982: اے ایف ایم اے چودھری کو بنگلہ دیش کا صدر مقرر کیا گیا ۔
1989: امریکی اینٹی میزائل سیٹلائٹ تجربہ ناکام۔
1994: ٹی وی ٹائکون سلویو برلسکونی کے دائیں بازو کے اتحاد نے اٹلی کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔
2002: اسرائیل کے تانیہ میں ایک خود کش بمبار نے 29 افراد کو ہلاک کردیا۔
2003: روس نے مہلک ٹوپول آر ایس 12 ایم بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔
2008: خلائی جہاز اینڈیور کی کامیابی کے ساتھ زمین پر بحفاظت واپسی۔
2010: بھارت نے اوڈیشہ کے چاندی پور میں جوہری ٹیکنالوجی سے لیس دھنش اور پرتھوی 2 کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا۔
2011: جاپان کے فوکوشیما میں زلزلے کے بعد تباہ ہونے والے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ میں تابکاری کا تناسب معمول سے ایک کروڑ گنا زیادہ پایا گیا۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details