1836- اسپین نے میکسیکو کی آزادی کو تسلیم کیا۔
1885 - انڈین نیشنل کانگریس کا پہلا اجلاس ممبئی میں ہوا، جس میں 72 مندوبین شریک ہوئے۔
1895 - سنیما کی تاریخ میں پہلی بار کسی کہانی کو فلمی شکل دی گئی۔ یہ فلم فرانس کے موجد لومیر بھائیوں نے بنائی تھی جنھیں فلمی دنیا کا بانی کہا جاتا ہے۔
1896 - وندے ماترم پہلی مرتبہ انڈین نیشنل کانگریس کے کلکتہ اجلاس میں گایا گیا۔
1908 - جنوبی اٹلی کے شہر میسینا اور ریجو کالابریا میں آئے زلزلے اور سونامی کے بعد ایک لاکھ سے زائد افراد فوت ہوئے۔
1928 - کولکاتہ ( کلکتہ) میں پہلی بولتی فلم ’میلوڈی آف لو‘ کی نمائش ہوئی۔
1932-مشہور صنعت کار ریلائنس انڈسٹریز کے بانی دھیرو بھائی امبانی کی پیدائش ہوئی۔