مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے چار اسمبلی حلقوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں غیر معمولی جیت درج کی۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو چار میں سے دو سیٹوں پر ایک ایک لاکھ سے زائد ووٹوں سے جیت ملی ہے جبکہ ایک سیٹ پر ایک لاکھ کے قریب اور ایک پر پچاس ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی ملی ہے۔
ضمنی انتخابات میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو 76 فیصد سے زائد ووٹ ملے، بی جے پی کو 17 فیصد جبکہ سی پی آئی ایم سمیت دوسری سیاسی جماعتوں کو سات فیصد ووٹ ملے۔
ندیا ضلع کے شانتی پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار برج کیشور گوسوامی نے بی جے پی کے امیدوار 63 ہزار 892 ووٹوں سے شکست دے دی۔
ترنمول کانگریس کے امیدوار برج کیشور گوسوامی کو ایک لاکھ 10 ہزار 907 ووٹ ملے، بی جے پی کے امیدوار کو 47 ہزار 15 ووٹ جبکہ سی پی ایم اور کانگریس کو 39 ہزار 674 ووٹ ملے۔ اس کے علاوہ ڈھائی ہزار کے قریب نوٹا کے حصے میں آئے۔
دوسری طرف جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابا اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار سبرتو منڈل نے بی جے پی کے امیدوار پالش رائے کو ایک لاکھ 41 ہزار 893 ووٹوں سے شکست دے دی۔
کوچ بہار کے دن ہاٹا سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ادین گوہا نے اپنے کٹر حریف بی جے پی کے امیدوار اشوک منڈل کو ریکارڈ ایک لاکھ 63 ہزار 7 ووٹوں سے شکست دے دی۔
ترنمول کا نگریس کا چاروں سیٹوں پر قبضہ، بی جے پی کا صفایا - ترنمول کانگریس کو 76 فیصد سے زائد ووٹ ملے
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ریاست کے چار اسمبلی حلقوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں یکطرفہ طور پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے بی جے پی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کا صفایا کر دیا۔
ترنمول کا نگریس کا چاروں سیٹوں پر قبضہ، بی جے پی کا صفایا
شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور ریاستی وزیر شوبھن چٹرجی نے 93 ہزار 832 ووٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی موجودگی کا احساس دلائی۔
ضمنی انتخابات میں نمایاں جیت ملنے کے بعد ترنمول کانگریس کے حامیوں نے جم کر جشن منایا. کارکنان ہرے رنگ کے ابیر سے ہولی کھیلی اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔