اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ٹی ایم سی رکن پارلیمان دنیش ترویدی نے استعفیٰ دینے کا کیا اعلان

ٹی ایم سی کے رکن پارلیمان دنیش تریویدی نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ویسے تو مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم رکن پارلیمان کے مستعفی ہونے کا اعلان سب کے لیے نیا ہی ہوگا۔

tmc
tmc

By

Published : Feb 12, 2021, 2:21 PM IST

ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ دنیش تریویدی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ راجیہ سبھا کے رکن دنیش تریویدی کا تعلق بنگال سے ہے۔ آج انہوں نے ایوان میں خطاب کے دوران اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی صورت حال بہت خراب ہے اس لئے وہ ایسا فیصلہ کر رہے ہیں۔

ٹی ایم سی رکن پارلیمان نے استعفیٰ دینے کا کیا اعلان

ایوان میں اپنے خطاب میں دنیش تریویدی نے کہا کہ جس طرح مغربی بنگال میں تشدد ہو رہا ہے، مجھے گھٹن محسوس ہو رہی ہے، اس لئے میں اپنے دل کی آواز سن کر یہاں سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور مغربی بنگال میں جاکر کام کروں گا۔

واضح ہو کہ مغربی بنگال میں اس سال انتخابات ہونے والے ہیں اور بی جے پی مغربی بنگال میں پوری کوشش کر رہی ہے کہ وہ ریاست میں اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے۔ اس کے قبل بھی ٹی ایم سی کے کئی سینئر رہنما پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details