کولکاتا:مغربی بنگال كے مرشدآباد (murshidabad) كے جنگی پور سے ترنمول كانگریس كے ركن اسمبلی اور وزیر زاكر حسین (tmc mla and minister zakir hussain) نے كہا كہ ركن اسمبلی انوبرتا منڈل كی گرفتاری سے حكمراں جماعت ترنمول كانگریس پر كوئی اثر نہیں پڑ سكتا ہے۔ انوبرتا منڈل پر تفتیش میں تعاون نہیں كرنے كا الزام ہے۔ انہوں نےكچھ غلط نہیں كیا ہے۔ ان كی رہایی جلد ہو سكتی ہے، كیونكہ ان كے خلاف سنگین الزامات نہیں ہیں۔
انہوں نے كہاكہ سی بی آیی اور انفورسمنٹ ڈائریكٹوریٹ كی كاررویی بالكل یكطرفہ ہے اس بنیاد پر كسی كو اس طرح سے پریشان نہیں كیا جا سكتا ہے۔ وہ ایك بیمار شخص ہیں۔ انہیں ہر وقت دوا كی ضرورت پڑتی ہے۔ كب كس چیز كی ضرورت پڑ جا ئے كس كو پتہ ہے۔ امید كرتے ہیں كہ ترنمول كانگریس كے ركن اسمبلی انو برتا جلد رہا ہو جائیں گے۔
ان كا كہنا ہے كہ گزشتہ چند برسوں كے دوران مغربی بنگال میں جس طرح سے سی بی آئی اور ای ڈی كی سرگرمیوں میں اضافہ ہو ا ہے اس كا مطلب یہ ہے كہ بی جے پی كی قیادت والی مركزی حكومت سركاری ایجنسیوں كو سیاسی مقاصد كے لیے استعمال كر رہی ہے۔اپوزیشن جماعتوں كے رہنماؤں كو ڈرانے اور دھمكانے كے لیے الگ الگ ہتھكھنڈے كا استعمال كر رہی ہے۔
ریاستی وزیر كے مطابق ترنمل كا نگریس كی سربراہ ممتابنرجی ہی واحد سیاسی رہنما ہیں جو مركزی حكومت كی سب سے زیاہ مخالفت كرتی ہیں۔ مركزی حكومت كی تمام ناقص اور عوام مخالف پالیسیوں كی مخالفت كی وجہ سے ہی ترنمول كانگریس كے رہنماؤں كو جھوٹے الزامات میں پھنسانے كی كوشش كی جا رہی ہے۔ پورے ملك میں ترنمول كانگریس ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو مركزی حكومت كے خلاف سڑكوں پر ہے۔
انہوں نے كہا كہ بی جے پی كی قیادت والی مركزی حكومت كی ناقص اور عوام مخالف پالیسیوں كے خلاف احتجاج كا سلسلہ جاری رہے گا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی كو عوام كی حمایت حاصل ہے۔ بی جے پی كے لیے بنگال میں كوئی جگہ نہیں ہے اور آنے والے دنوں میں اس كا ثبوت مل جائے گا۔ واضح رہے كہ گذشتہ روز سی بی آئی نے بربھوم ضلع ترنمول كانگریس كے صدر اور ركن اسمبلی انو برتا منڈل كو جانوروں كے اسمگلنگ كے معاملے میں تفیش میں تعاون نا كرنے كا الزا م میں گرفتار كرلیا ہے ۔