نو مارچ کو پاکستان کے حدود میں حادثاتی طور پر بھارتی میزائیل کے گرنے کے معاملے Accidental Firing Of Missile Into Pakistan میں بھارتی حکومت نے فضائیہ کے تین افسران کو برطرف کر دیا ہے۔ پاکستان نے میزائل چلنے کے واقعے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے بھارتی حکام کو حقائق واضح کرنے کی صلاح دی تھی۔
فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ براہموس میزائل حادثاتی BrahMos Accidental Firing طور پر 09 مارچ 2022 کو داغا گیا تھا۔ ایک کورٹ آف انکوائری (سی او آئی )، جو اس واقعے کی ذمہ داری طے کرنے سمیت کیس کے حقائق کو قائم کرنے کے لیے قائم کی گئی تھی، نے پایا کہ معیاری آپریٹنگ پروسیجرز یا ایس او پیز سے انحراف میزائل کو حادثاتی طور پر فائر کرنے کا باعث بنا۔ ان تین افسران کو بنیادی طور پر اس واقعے کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ان کی خدمات کو فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ 23 اگست 22 کو افسران کو برطرفی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔Accidental Firing Of Missile Into Pakistan
واضح رہے کہ مارچ کے اوائل میں ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے ایک علاقے میں میزائل غلطی سے داغا گیا تھا، اس واقعہ کو وزارت دفاع نے "انتہائی افسوسناک" قرار دیا تھا اور اسکے لئے "تکنیکی خرابی" کو ایک وجہ بتایا تھا۔ وزیر دفاع راج سنگھ نے راجیہ سبھا میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔ اس کی اعلیٰ سطحی جانچ چل رہی ہے۔Accidental Firing Of Missile Into Pakistan