اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Stampede at Subhendu Adhikari event شوبھندو ادھیکاری کے کمبل تقسیم پروگرام میں بھگدڑ، تین ہلاک - مغربی بردھمان کے آسنسول

مغربی بنگال میں بی جے پی رہنما شوبھندو ادھیکاری کے کمبل تقسیم پروگرام میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں تین خواتین ہلاک ہوگئی ہیں۔Stampede at Subhendu Adhikari event

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 14, 2022, 8:29 PM IST

Updated : Dec 14, 2022, 10:46 PM IST

مغربی بنگال کے آسنسول میں بدھ کی شام شبھندو ادھیکاری کے کمبل تقسیم کرنے کے پروگرام میں بھیڑ جمع ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔جس کے نتیجے میں تین خواتین ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔Stampede at Subhendu Adhikari event

اس حادثے پر ٹی ایم سی نے شبھندو ادھیکاری کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ٹی ایم سی کے ترجمان کنال گھوش نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے پولیس کی اجازت کے بغیر اس غیر قانونی ریلی کا انعقاد کیا۔ غریبوں کی زندگیوں سے کھیلا گیا۔

وہیں آسنسول پولیس کمشنر سدھیر کمار نیل کانتم نے بتایا کہ اس پروگرام کے لیے اجازت نہیں لی گئی تھی۔ پولیس کو بی جے پی لیڈر کے پروگرام کے بارے میں بھی علم نہیں تھا۔ سوشل میڈیا پر پروگرام کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس وہاں پہنچ گئی۔ واقعے کی تحقیقات کی جائے گی۔ کلکٹر ایس ارون پرساد نے کہا کہ وہ اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے حکومت سے بات کریں گے۔ زخمیوں کے علاج کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: TMC vs BJP دسمبر کا مہینہ ترنمول کانگریس کے لئے بھاری پڑ سکتا ہے، شبھیندو ادھیکاری

Last Updated : Dec 14, 2022, 10:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details