اردو

urdu

AIDS Day عالمی سطح پر ایڈس سے ساڑھے تین کروڑ ہلاکتیں ہوئی ہیں

By

Published : Dec 1, 2022, 9:07 PM IST

ڈاکٹر دیپ شکھا نے کہا کہ ایڈس تاریخ کی جان لیوا وبا میں سے ایک ہے اور وائرس 1984 میں پایا گیا تھا، لیکن اس نے اب تک ساڑھے تین کروڑ لوگوں کی جانیں لی ہیں۔Worldwise aids cases

عالمی سطح پر ایڈس سے ساڑھے تین کروڑ ہلاکتیں ہوئی ہیں
عالمی سطح پر ایڈس سے ساڑھے تین کروڑ ہلاکتیں ہوئی ہیں

چندی گڑھ: اکوائرڈ امیونو ڈفیشیئنسی سنڈرم(ایڈس) نے اب تک ساڑھے تین کروڑ جانیں لی ہیں۔ یہ اطلاع آج یہاں ڈاکٹر آرینس انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ، راجپورا میں عالمی ایڈس ڈے کے موقع پر راک دی ریبن تھیم پر منعقد پروگرام میں دی۔ نرسنگ طلباء سے بات چیت میں ڈاکٹر دیپ شکھا نے کہا کہ ایڈس تاریخ کی جان لیوا وبا میں سے ایک ہے اور وائرس 1984 میں پایا گیا تھا، لیکن اس نے اب تک ساڑھے تین کروڑ لوگوں کی جانیں لی ہیں۔ three and a half million people died due to aids worldwise

مزید پڑھیں:۔Aids Cases In J&K: جموں و کشمیر میں 5 ہزار سے زائد افراد ایڈز سے متاثر

انہوں نے کہا کہ آج ایچ آئی وی کے ساتھ جی رہے لوگوں کے بچاو اور علاج میں بھی سائنسی بہتری ہوئی ہے اور بیماری کے بارے میں ہم زیادہ جانتے ہیں لیکن اس کے باوجود کئی لوگ ہر سال ایچ آئی وی متاثرہ پائے جاتے ہیں اور کئی مریضوں کو اس سلسلے بدنامی اور تعصبات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طلباء اور اساتذہ نے اس موقع پر لال ریبن لگایا اور ریلی، نکڑناٹک، کانفرنس، پوسٹر پر سکس جیسے مقابلوں میں حصہ لیا۔ طلباء نے معاشرے میں ایڈس کے تئیں بیداری بڑھانے کے لئے عہد بھی کیا۔ دنیا بھر میں عالمی ایڈس ڈے پر ہر سال یک دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ سال 1988میں یوم عالمی صحت کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details