ریاست اتر پردیش سمیت تمام ملک میں مقبول، ثقافتی اہمیت کا حامل بارہ بنکی کا دیوا میلہ اس سال بھی نہیں لگایا جائے گا۔ انتظامیہ اور دیوا میلہ کمیٹی نے کووڈ-19 کے پیش نظر یہ اہم فیصلہ لیا ہے۔
میلہ کمیٹی نے رائے عامہ سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حاجی وارث علی شاہ کی درگاہ پر کارتک میلے کے موقع پر ہونے والے عقیدت کے تمام پروگرام کووڈ-19 کے پروٹوکول کے تحت ہوں گے۔ لیکن میلہ نہیں لگایا جائے گا۔
واضح ہوکہ بارہ بنکی کے دیوا قصبہ میں واقع صوفی بزرگ حاجی وارث علی شاہ کی درگاہ پر کارتک کا میلہ گزشتہ 100 برسوں سے زیادہ عرصے سے لگایا جارہا ہے۔