اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Farooq Abdullah on Democracy جمہوریت میں فرقہ پرست تعصب کے لئے کوئی جگہ نہیں، فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرت خواجہ محی الدین چستی (رح) واقعہ اجمیر شریف میں حاضری کے موقعے پر کہا کہ جمہوریت میں فرقہ پرست تعصب اور انتقام گیری کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ میں مسلمانانِ ہند سے بار بار اپیل کرتا رہتا ہوں کہ وہ متحد اور یک زبان ہوکر اپنے مفادات کا تحفظ کریں کیونکہ متحد ہوکر ہی ہمارے حقوق اور مذہبی آزادی قائم و دائم رہ سکتی ہے۔

جمہوریت میں فرقہ پرست تعصب اور انتقام گیری کے لئے کوئی جگہ نہیں، فاروق عبداللہ
جمہوریت میں فرقہ پرست تعصب اور انتقام گیری کے لئے کوئی جگہ نہیں، فاروق عبداللہ

By

Published : Feb 12, 2023, 9:15 PM IST

سرینگر:ملک کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور امن و امان اسی صورت میں ممکن ہے جب ملک کے سبھی لوگوں کے ساتھ مساوات اور آئینی و جمہوری حقوق کے اندر رہ کر انسانیت کا سلوک روا رکھا جائے گا۔ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان )نے درگاہ حضرت خواجہ محی الدین چستی (رح) واقعہ اجمیر شریف میں حاضری کے موقعے پر وہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں مسلمانانِ ہند سے بار بار اپیل کرتا رہتا ہوں کہ وہ متحد اور یک زبان ہوکر اپنے مفادات کا تحفظ کریں کیونکہ متحد ہوکر ہی ہمارے حقوق اور مذہبی آزادی قائم و دائم رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں فرقہ پرست تعصب اور انتقام گیری کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ اس عظیم درگاہ پر میری حاضری جموں وکشمیر کے لوگوں کے امن و امان اور خوشحالی کے لئے تھی کیونکہ ریاستی عوام گزشتہ چار برسوں سے تباہ کن دور سے گزر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Farooq Abdullah On Lamberdar Appointment جموں وکشمیر میں ہر روز جمہوریت کو زمین بوس کیا جارہا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

انہوں نے کہا کہ ناانصافی اور ظلم و ستم نے تمام ریکارڈ مات کردیئے گئے ہیں، آج کل بلڈوزر کارروائی کے ذریعے لوگوں کے گھر اور مال و جائیدادوں کو مسمار کیا جارہاہے نیز جموں وکشمیر کے لوگ غربت ، افلاس اور پریشانیوں سے جھوجھ رہے ہیں۔ انہوں نے آج نماز فجر درگارہ اجمیری میں ہی ادا کی اور اس موقعے پر عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقائ اور جموں وکشمیر کے عوام کی فتح و نصرت کیلئے دعا کی۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان بھی تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details