جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی منسوخی کی دوسری برسی کے موقع پر پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو کہا کہ جب لوگوں کے ساتھ وسیع ناانصافی ہورہی ہو تو ان کے پاس "وجود کے لیے مزاحمت" کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ جاتا۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے ایک ٹویٹ میں کہا "جموں و کشمیر میں دو سال قبل اس سیاہ دن کے موقع پر پہنچے والی تکالیف، اذیت اور بے چینی کو کوئی بھی لفظ یا تصویر منظر کشی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے ان الفاظ کا استعمال دفعہ 370 کی برسی کے موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔
واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے خصوصی آئینی درجے کو ختم کردیا اور سابقہ ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کردیا۔