اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Petrol, Diesel Prices Today: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔Petrol Price in India

petrol
petrol

By

Published : May 2, 2022, 2:18 PM IST

ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 26ویں دن بھی اضافہ نہ کرکے عام لوگوں کو راحت فراہم کی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان پیر کو ملک میں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ Petrol Price in India.ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹرنیشنل لندن برینٹ کروڈ آج 0.79 فیصد گر کر 106.26 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.70 فیصد کم ہوکر 103.96 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے اضافہ ہونا شروع ہوا۔ کمپنیوں نے گزشتہ 36 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔



آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔

شہر……….پٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)

دہلی........۔۔۔..... 105.41...۔۔۔۔۔....96.67

کولکاتہ ...۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔..115.12....۔۔۔۔۔.....99.83

ممبئی ……۔۔۔۔۔۔……120.51…۔۔۔۔۔۔۔۔۔….104.77

چنئی...۔۔۔۔۔........110.85....۔۔۔۔....100.94

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details