اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: انتظامیہ کی جانب سے یونٹی ریلی کو نکالنے کی اجازت نہیں ملی

پولیس نے تحریک مسلم شبان کو پہلے گلزار ہاؤس سے قلی قطب شاہ اسٹیڈیم تک ریلی کی اجازت دی لیکن آج پولیس نے ریلی کے اجازت کو رد کر دیا۔

مشتاق ملک
مشتاق ملک

By

Published : Sep 8, 2021, 1:04 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے تاریخی چارمینار کے دامن میں تلنگانہ بھارتی جنتا پارٹی نے ریاستی سطح پر پرجا سنگراما یاترا کا آغاز کیا گیا۔ ریاستی بی جے پی صدر بنڈی سنجے کی قیادت میں یہ یاترا نکالی گئی۔

بی جے پی کی ریلی کے ردعمل میں حیدرآباد کی مشہور و معروف تنظیم تحریک مسلم شبان نے 8 ستمبر یعنی آج چارمینار کے دامن میں یونٹی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا، جس میں ہندو، دلت، سکھ اور مسلم شریک ہونے والے تھے۔

مشتاق ملک

پولیس نے تحریک مسلم شبان کو پہلے گلزار ہاؤس سے قلی قطب شاہ اسٹیڈیم تک ریلی کی اجازت دی لیکن آج پولیس نے تحریک مسلم شبان کے صدر مشتاق ملک کو ریلی کی اجازت کو مسترد کر دیا۔

مزید پڑھیں:۔بی جے پی کے مظاہرے پر مشتاق ملک کا تبصرہ

اس ضمن میں تحریک مسلم شبان کے صدر مشتاق ملک نے کہا کہ تلنگانہ پولیس مسلسل تحریک مسلم شبان کے پروگرام کو اجازت نہیں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ریلی کو نکالنے کے سلسلے میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے اور بھارتی جنتا پارٹی کو جواب دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details