اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سنگھو بارڈر پر پکڑے گئے مشکوک نوجوان نے اپنا بیان بدلا - خونریزی کی سازش

جس مشتبہ شخص کو کسانوں نے پکڑا تھا اس نے پولیس کی حراست میں آنے کے بعد اپنا بیان بدل دیا ہے۔

سنگھو بارڈر پر پکڑا گیا مشکوک شخص نے اپنا بیان بدلا
سنگھو بارڈر پر پکڑا گیا مشکوک شخص نے اپنا بیان بدلا

By

Published : Jan 23, 2021, 2:11 PM IST

دہلی کے سنگھو بارڈر پر کسانوں نے ایک مشکوک نوجوان کو پکڑا تھا، کسان رہنماؤں نے دعوی کیا تھا کہ مشتبہ نوجوان ان کی پرامن تحریک میں خلل ڈالنے اور اسے بدنام کرنے کی سازش میں شامل ہے۔

سنگھو بارڈر پر پکڑا گیا مشکوک شخص نے اپنا بیان بدلا

جس مشتبہ کو کسانوں نے پکڑا تھا اس نے پولیس کی حراست میں آنے کے بعد اپنا بیان بدل دیا ہے۔

سنگھو بارڈر پر یوگیش نامی جس شخص کو کسانوں نے تحریک میں خلل ڈالنے کی سازش کے حصے کے طور پکڑا تھا اس نے پولیس کے سامنے اپنے بیان کو بدل دیا ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس کے سامنے دیے اپنے بیان میں یوگیش نامی اس نوجوان نے کسانوں پر الزام عائد کیا ہے کہ کسانوں نے اس سے زبردستی اس طرح کا بیان دلوایا ہے، مشتبہ شخص کے مطابق اسے دو دنوں تک قید کر کے رکھا گیا۔

مشکوک نوجوان یوگیشنے کسانوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ مار پیٹ کی گئی اور اس سے کہا گیا کہ اس کے ساتھ کچھ بھی برا ہوسکتا ہے۔ اس نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ جان بچانے کے لیے اس نے اس طرح کی کہانی بنائی۔ یوگیش کے مطابق کسانوں نے اس سے کہا کہ اگر تم یہ کہانی میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس میں بیان کروگے تو تمہیں چھوڑ دیں گے۔ اس کا یہ بھی دعوی ہے کہ اس پر کبھی بھی کسی طرح کا کوئی کیس درج نہیں ہوا ہے۔ اب اس کے اس بیان کی ہریانہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح ہو کہ یوگیش پر الزام ہے کہ اس کے ساتھ اس کے کچھ ساتھی بھی ہیں اور ان کی ٹولی میں دو لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ کسانوں نے الزام لگایا ہے کہ کچھ عناصر ان کی تحریک میں رکاوٹ ڈالنے اور اسے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کسانوں نے مشتبہ نوجوان کو میڈیا کے سامنے پیش بھی کیا۔ مشتبہ نوجوان نے بتایا کہ اسے ہریانہ پولیس کے ایک ایس ایچ او نے یہاں بھیجا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details