اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Shopian Encounter: شوپیان ضلع میں دوسرا انکاؤنٹر ختم، دو عسکریت پسند ہلاک - etv bharat news

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے فیرپورہ کاپرن علاقے میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر ختم ہو چکا ہے، جس میں دونوں عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جب کہ اس سے پہلے ضلع کے تلرن امام صاحب علاقے میں بھی انکاؤنٹر شروع ہوا تھا جس میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

The second encounter started in Shopian district
شوپیان ضلع میں دوسرا انکاؤنٹر شروع

By

Published : Oct 12, 2021, 10:38 AM IST

Updated : Oct 12, 2021, 12:01 PM IST

شوپیان ضلع کے فیرپورہ کاپرن میں دوسرا انکاؤنٹر شروع اب ختم ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے فیرپورہ کاپرن علاقے کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا، اسی دوران چھپے ہوئے دو عسکریت پسندوں نے فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ علاقے میں چھپے ہوئے دونوں عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Shopian Encounter: شوپیان انکاؤنٹر ختم، تین عسکریت پسند ہلاک

واضح رہے کہ اس انکاؤنٹر سے کچھ گھنٹے قبل ضلع شوپیان کے ہی ترلن علاقے میں بھی فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر ہوا جس میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

Last Updated : Oct 12, 2021, 12:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details