آخری تاریخ کے قریب آنے کے ساتھ ہی انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں بھی تیزی آئی ہے۔ منگل تک کل 4.54 کروڑ ٹیکس دہندگان نے انکم ٹیکس ریٹر داخل کیا۔
انکم ٹیکس کے محکمے کے مطابق کل شام 8 بجے تک 13.65 لاکھ سے زیادہ ریٹرن فائل کی گئیں۔ مصروف وقت میں اوسطاً ایک لاکھ ریٹر بھری گئیں۔ اب تک کل 4.54 کروڑ لوگ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کر چکے ہیں۔