اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

قبرستانوں کی کمی کا مسئلہ حل کیا جائیگا۔ ایس آر وشوناتھ

شہر بنگلور میں قبرستانوں کی قلت کے متعلق ایک طویل عرصے سے شکایات رہی ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے تئیں مسجد طحہ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل جدوجہد کی جا رہی تھی، جس کے نتیجے میں 1.5 ایکڑ زمین وڑئیرہلی میں قبرستان کے لئے الاٹ کی گئی یے۔

The problem of lack of cemeteries of the Muslim community will be solved
مسلم سماج کا قبرستانوں کی کمی کا مسئلہ حل کیا جائیگا۔ ایس آر وشوناتھ

By

Published : Nov 8, 2021, 9:06 PM IST

بنگلور: 1.5 ایکڑ زمین وڑئیرہلی میں قبرستان کے لئے الاٹ کیے جانے پر مسجد طحہ کے ایک وفد نے ایم ایل اے و 'بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی' کے چیئرمین ایس آر وشوناتھ کا شکریہ ادا کیا۔

ویڈیو

بی ڈی اے چیئرمین نے کہا کہ بعد الموت کوئی مذہب نہیں، لہذا ہمیں قبل الموت بھی امن و بھائی چارے کے ساتھ مل جل کر رہنا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے مسلم سماج کے لئے قبرستانوں کی قلت کے مسئلے کو ختم کرنے کے لئے سنجیدگی سے کوشش کرینگے۔

مسلم سماج کا قبرستانوں کی کمی

یہ بھی پڑھیں:

ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کریں: سوامی وینو گوپال

اس موقع پر طحہ مسجد و قبرستان انتظامیہ کے ذمہ دار سمیع اللہ خان نے بتایا کہ ان کی جانب سے ہوئی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں نہ صرف قبرستان کا الاٹمنٹ ہوا ہے بلکہ قبرستان کو الاٹ کی گئی 1.5 ایکڑ زمین میں سے آدھے ایکڑ زمین پر ناجائز قبضہ کی کوشش بھی ناکام رہی۔ انہوں نے بتایا کہ اب یہاں پر مصلی و مکتب کا بھی قیام کیا گیا ہے۔

مسلم سماج کا قبرستانوں کی کمی کا مسئلہ حل کیا جائیگا

طحہ قبرستان و اس میں مکتب کے قیام سے مقامی مسلمانوں میں خوشی دیکھی جارہی ہے۔ اس موقع پر مقامی اشخاص نے بتایا کہ مکتب سے بچوں کو دینیات و اردو سیکھنے میں بڑی آسانی پیدا ہوئی ہے۔

مسلم سماج کا قبرستانوں کی کمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details