اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجوری: درخت لگاؤ، درخت بچاؤ پروگرام کا انعقاد - جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے

تقریب میں جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے میں محکمہ فاریسٹری کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کی گئی۔

plant-trees-save-trees
plant-trees-save-trees

By

Published : Sep 3, 2021, 12:05 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کی تحصیل منجا کوٹ کی پنچایت نیلی میں محکمہ سوشل فاریسٹری کی طرف ''درخت لگاؤ، درخت بچاؤ'' پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

وہیں اس موقع پر سابق وزیر ڈی ڈی سی وائس چیئرمین شبیر احمد خان مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے اور بڑی تعداد میں سر پنچ و دیگر محکمہ کے ملازمین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی ایف سوشل فاریسٹری نے لوگوں کو جنگلات بچاؤ اور ان کے فائدے کے متعلق جانکاری دی۔ وہیں سابق وزیر ڈی ڈی سی وائس چیئرمین شبیر احمد خان نے کہا کہ عوام زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ لوگوں کو اس سے فائدہ مل سکے۔

مزید پڑھیں:۔ڈوڈہ: محکمہ جنگلات پر لاپرواہی کا الزام

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقے میں جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنائیں تاکہ ہم کو ایک اچھا ماحول مل سکے۔ اس موقع پر بلال ڈویلپمنٹ آفیسر منجاکوٹ، رینج آفیسر منجاکوٹ اور ڈی ایف سوشل فارسٹری راجوری بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details