ملک بھر میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 180.90 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔
Coronavirus Vaccinations: ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 180.60 کروڑ سے متجاوز
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 180 کروڑ 60 لاکھ 93 ہزار 107 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی۔ India Logs 2,876 new COVID-19 Infections and 98 Fatalities in Last 24 Hours
India Logs 2,876 new COVID-19 Infections and 98 Fatalities in Last 24 Hours
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 180 کروڑ 60 لاکھ 93 ہزار 107 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے دو ہزار 876 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 32 ہزار 811 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.08 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں تین ہزار 884 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار 53 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.72 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 7 لاکھ 52 ہزار 818 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور ٹسٹ کی یہ تعداد 78 کروڑ پانچ لاکھ چھ ہزار 974 جاپہونچی ہے۔
یو این آئی