مہاراشٹر حکومت کے جی آر میں اورنگ آباد شہر کا نام سمبھاجی نگر لکھا گیا ہے، جس پر رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے جوائنٹ سکریٹر ی کے خلاف کارروائی کا کیا مطالبہ کیا۔
حکومت کے جاری کردہ جی آر میں اورنگ آباد شہر کا نام سمبھاجی نگر تحریر کیا گیا ہے، جس پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے، ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے اسے دانستہ حرکت قرار دیا اور جوائنٹ سکریٹری کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔