اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Al Jazeera Reporter Shot Dead: اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کی رپورٹر کو گولی مار کر ہلاک کردیا - فلسطین میں صحافی شیرین ابو عقیلہ کا قتل

اسرائیلی فوج نے میڈیا ادارہ الجزیرہ کی رپورٹر کو گولی مار کر ہلاک کردیا، اسرائیلی فوج نے صحافی پر اس وقت گولی چلائی جب وہ مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کی کوریج کر رہی تھیں۔ The Israeli army shot dead an Al Jazeera reporter in west bank

اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کی رپورٹر کو گولی مار کر ہلاک کردیا
اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کی رپورٹر کو گولی مار کر ہلاک کردیا

By

Published : May 11, 2022, 11:59 AM IST

ویسٹ بینک: فلسطین کے شہر ویسٹ بینک میں میڈیا ادارہ الجزیرہ کی رپورٹر شیرین ابو عقیلہ کو اسرائیلی فوج نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا جب وہ مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کی کوریج کر رہی تھیں، اس کی اطلاع فلسطین کی وزارت صحت نے دی ہے۔ الزام ہے کہ صحافی پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کیا، باوجود اس کے کہ انہوں نے پریس جیکٹ پہن رکھی تھی۔ وہیں اس پر ردعمل دیتے ہوئے الجزیرہ کی انگلش پروڈیوسر لینا السافین نے ٹویٹ کیا کہ اسرائیل نے 2000 سے اب تک 50 فلسطینی صحافیوں کو قتل کیا ہے۔ Al Jazeera journalist shot dead in West Bank

انہوں نے مزید ٹویٹ کیا کہ فلسطینی ہونے کا یہی مطلب ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کون ہیں، آپ ہمیشہ ایک ہدف ہوتے ہیں اور آپ کی موت صفر احتساب کے ساتھ قبول کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details