انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کو مرکزی حکومت سے اجازت ملی ہے کہ وہ تجرباتی طور پر انڈمان-نیکوبار جزائر اور شمال مشرقی ریاستوں کو ڈرون کے ذریعے کورونا ویکسین فراہم کرے۔ وزارت شہری ہوا بازی نے پیر کو اس حوالے سے یہ اطلاع دی۔
وزارت شہری ہوا بازی اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے آئی سی ایم آر اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بمبئی کو ڈرون رول 2021 سے مشروط چھوٹ دی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ 'آئی سی ایم آر کو انڈمان و نیکوبار جزائر، منی پور اور ناگالینڈ میں ویکسین تقسیم کرنے اور تجرباتی بنیاد پر 3000 میٹر کی بلندی تک ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے 'بیونڈ ویژول لائن آف سائٹ (بی وی ایل او ایس)' کی حد تک اجازت دی ہے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بمبئی کو اپنے کیمپس میں ڈرون کی تحقیق، ترقی اور جانچ کے لیے ڈرون استعمال کرنے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ وزارت نے بتایا ہے کہ 'یہ نرمی متعلقہ فضائی حدود کی کلیئرنس کی شرائط و ضوابط سے مشروط ہوگی اور فضائی حدود کلیئرنس اس طرح کی کلیئرنس کی تاریخ سے ایک سال کی مدت کے لیے یا اگلے احکامات کے لیے جو بھی پہلے ہو درست ہوگی۔'
مزید پڑھیں:پیگاسس جاسوسی: سپریم کورٹ نے عبوری حکم محفوظ رکھا
آئی سی ایم آر ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ 'اسے اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور کو ایک مشترکہ ریسرچ پروگرام شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ دور دراز علاقوں میں ڈرون کے ذریعے ویکسین پہنچانے کی فزیبلٹی کی جانچ کی جا سکے'۔
یو این آئی