پاپولرفرنٹ کرناٹک کے دفتر کے احاطے میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکرٹری انیس احمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہویے بتایا کہ 'ملک کے تخت پر وہ فسطائی طاقتیں قابض ہیں جو ملک کی جمہوریت و دستور کے اقدار کو ختم کرنے کا کام کر رہی ہیں'۔
بنگلورو: عوام متحد ہوکر ملک کو فسطائی قوتوں کے چنگل سے آزاد کریں: پاپولر فرنٹ آف انڈیا - فسطائی طاقتیں ملک کو غلام بنانے کے درپہ
ملک آج اپنی 75ویں آزادی کی سالگرہ منا رہا ہے لیکن موجودہ حالات کے پیش نظر یہ کہا جارہا ہے کہ بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کی گئی یہ آزادی خطرے میں ہے۔
عوام متحد ہوکر ملک کو فسطائی قوتوں کے چنگل سے آزاد کرے
مزید پڑھیں:یادگیر میں پیرامال فاؤنڈیشن کا معلوماتی پروگرام
انیس احمد نے کسانوں کی تحریک و شاہین باغ تحریک کا حوالہ دیتے ہویے کہا کہ 'بلاشبہ مرکزی حکومت ان کے متعلق پیچھے ہٹے گی اور ان کالے قوانین کو واپس لےگی۔