گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں پولیس کی دبش کی وجہ سے اجتماعی جنسی زیادتی کا ملزم مدثر خان نے خودسپردگی کی ہے۔ عدالت نے اسے عدالتی حراست میں لیکر جیل بھیج دیا ہے۔ ملزم مدثر خان گزشتہ کئی دنوں سے فرار تھا۔ کل ہی آمس کے حمزہ پور میں اسکے مکان پر مہیلا تھانہ کی پولیس نے خودسپردگی کرنے کے لئے نوٹس چسپاں کیا تھا جس میں چوبیس گھنٹے کے اندر خودسپردگی نہیں کرنے پر مکان کو قرق کرنے کا ذکر تھا۔The accused of sexual assault surrendered in pocso court
Gaya Gang Rape Case جنسی زیادتی کے ملزم نے خودسپردگی کی - اجتماعی جنسی زیادتی
ضلع گیا میں اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے تیسرے ملزم مدثر خان نے خودسپردگی کی۔ ملزم نے آج سہ پہر کو پاکسو عدالت میں خود سپردگی کی۔ Gang Rape Case In Gaya
جنسی زیادتی کے ملزم نے خودسپردگی کی
مزید پڑھیں:۔Gang Rape In Gaya گیا میں اجتماعی جنسی زیادتی کی واردات سے سنسنی
آج چوبیس گھنٹے کے دوران ملزم نے پاکسو کورٹ پہنچ کر خودسپردگی کی۔ تھانہ انچارج روی رنجنا نے کہاکہ پولیس کی سختی کی وجہ سے ملزم نے خودسپردگی کی ہے۔ اسے جیل بھیجا چکا ہے اور اس معاملہ میں شامل تینوں ملزمان جیل جاچکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ تیس نومبر کو آمس حلقہ میں ایک لڑکی کے ساتھ مدثر خان اور اسکے دو دوستوں نے جنسی زیادتی کی تھی۔ دو ملزم گرفتار ہوچکے تھے جبکہ مدثر فرار تھا۔