اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پر ماسک نہ پہننے پر جرمانہ - تھائی لینڈ میں کووڈ 19 کے 2،048 نئے کیسز

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم جنرل پریوت چان اوچا پر پیر کے روز ماسک نہ پہننے پر 6،000 بھات (14،270 روپے) جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پر ماسک نہ پہننے پر جرمانہ
تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پر ماسک نہ پہننے پر جرمانہ

By

Published : Apr 27, 2021, 10:18 AM IST

تھائی لینڈ کی حکومت کورونا وائرس کی نئی لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ پیر کے روز تھائی لینڈ میں کووڈ 19 کے 2،048 نئے کیسز درج کئے گئے جبکہ آٹھ مریضوں کی موت ہوگئی۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل پریوت پر جرمانہ اس لئے عائد کیا گیا کیوں کہ انہوں نے پیر کے روز ایک میٹنگ کے دوران ماسک نہیں پہنا تھا جبکہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں پیر کے روز سے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

بینکاک کے گورنر اسون کوان موانگ نے پیر کو فیس بک پر پوسٹ کیا کہ انہوں نے وزیر اعظم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

وزیر اعظم کی سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد شہر کے حکام حرکت میں آئے۔ ان کے فیس بک پیج پر انہیں بغیر کسی ماسک کے اجلاس میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا تھا، جبکہ باقی سب نے ماسک پہنا ہوا تھا۔

دریں اثنا تھائی لینڈ ہفتہ سے ہندوستان سے آنے والے مسافروں کے لئے اپنی سرحد بند کردے گا۔ تاہم تھائی لینڈ کے شہریوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ یہ اعلان اتوار کے روز نئی دہلی میں موجود تھائی لینڈ کے سفارت خانے نے کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details