نئی دہلی: ٹیکسٹائل صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور کامرس وصنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بدھ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے برآمدات کے فروغ سے متعلق کونسلوں کے اراکین کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہا کہ ٹیکسٹائل مینوفیکچررز کواپنی مانگوں کو پورا کرنے کے لئے کپاس کے حصول کا کام شروع کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ کپاس کی صنعت سے جڑے ہر شخص کو کپاس کی دستیابی اور کپاس کی مصنوعات کی بہتر قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لیے ملنا چاہئے۔ Meeting on export promotion
اپیرل ایکسپورٹ پروموشن کونسل (چیئرمین، نریندر گوئنکا)، دی کاٹن ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پروموشن کونسل (چیئرمین، سنیل پٹواری)، کارپٹ ایکسپورٹ پروموشن کونسل (چیئرمین،عمر حمید)، ایکسپورٹ پروموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹ(ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، آر۔ ورما)، وغیرہ سمیت ٹیکسٹائل کی وزارت کے تحت تمام 11 ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں کے سینئر نمائندوں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ طلب کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ صنعتی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں یعنی بھارتی ٹیکسٹائل صنعتی کنفیڈریشن، تروپور ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور دی سدرن انڈیا ملز ایسوسی ایشن نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مضبوط کرنے کے نئے خیالات پر بات چیت کرنے کے لیے دو روزہ میٹنگ کا انعقاد جائے ۔کم از کم 50 فیصد شرکاء نوجوان ہونے چاہئیں اور مکمل رابطے کے لئے کوالٹی کنٹرول آف انڈیا (کیو سی آئی)، کامرس، ڈی پی آئی آئی ٹی، فائنانس، بینکنگ ایکسپورٹ انشورنس کی شمولیت ہونی چاہئے تاکہ جامع موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔