اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یاسین بھٹکل کی جیل انتظامیہ سے یونانی ادویات فراہم کرنے کی درخواست - انڈین مجاہدین کے مبینہ رکن یاسین بھٹکل

دہلی کی تہاڑ جیل میں مقید انڈین مجاہدین کے مبینہ رکن یاسین بھٹکل نے جیل انتظامیہ کو خط لکھ کر یونانی علاج کا مطالبہ کیا ہے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق انہیں کوئی سنگین بیماری نہیں ہے، لیکن اپنی عام بیماریوں کے لیے بھی وہ اپنا علاج یونانی طریقہ سے کروانا چاہتے ہیں۔ فی الحال سینئر عہدیداران ان کے مطالبے پر غور کر رہے ہیں۔

تہاڑ جیل
تہاڑ جیل

By

Published : Sep 9, 2021, 12:01 PM IST

تہاڑ جیل میں قید انڈین مجاہدین کے مبینہ رکن یاسین بھٹکل کو انگریزی ادویات کی بجائے یونانی ادویات فراہم ضرورت ہے۔ انہوں نے جیل انتظامیہ کو خط لکھ کر یونانی علاج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ انگریزی ادویات سے زیادہ یونانی ادویات پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اس وقت ان کے مطالبے پر جیل انتظامیہ غور کر رہی ہے۔

فی الحال انہیں تہاڑ جیل نمبر 2 کے ہائی رسک وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں مخصوص عسکریت پسندوں اور شرپسندوں کو رکھا گیا ہے۔ انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو بھی اس جگہ پر قید گیا ہے۔

جیل کے ذرائع نے بتایا کہ یاسین بھٹکل کو پہلے سے ہی یونانی علاج پر یقین ہے۔ جب وہ مفرور تھے اس دوران وہ خود ایک یونانی ڈاکٹر کے طور خدمات انجام دیتے تھے۔ جیل کے اندر جانے کے بعد بھی وہ انگریزی ادویات سے زیادہ یونانی ادویات پر بھروسہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔تہاڑ جیل میں مبینہ قتل

یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جیل انتظامیہ کو خط لکھ کر یونانی ادویات فراہم کا مطالبہ کیا ہے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق انہیں کوئی سنگین بیماری نہیں ہے، لیکن اپنی عام بیماریوں کے لیے بھی وہ اپنا علاج یونانی طریقہ سے کروانا چاہتے ہیں۔ فی الحال سینئر عہدیداران ان کے مطالبے پر غور کر رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details