امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے جاری ہائی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حالات میں نو منتخب عہدیداروں اور سرکاری تنصیبات پر حملے کیے جاسکتے ہیں۔
محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ حملوں کا خدشہ آئندہ کئی ہفتوں تک بر قرار رہ سکتا ہے، تاہم ان کے پاس کسی مخصوص یا ٹھوس منصوبے کی اطلاع نہیں ہے۔