اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلنگانہ کے ایگزٹ پول پر کے سی آر نے کہا، گھبرانے کی ضرورت نہیں، ہم جشن منائیں گے

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات 2023 مکمل ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی ایگزٹ پول بھی سامنے آرہے ہیں۔ ایگزٹ پول کے مطابق اس بار تلنگانہ میں حکومت کی تبدیلی کی بات ہو رہی ہے۔ بہرحال ریاست میں بی آر ایس کی گاڑی سرپٹ دوڑے گی یا کانگریس کا پنجہ مضبوط ہوگا یہ تو تین دسمبر کو ہی پتہ چلے گا۔ Telangana Assembly Election 2023

Telangana Assembly Election 2023
"پریشان نہ ہوں، ہم وہی ہیں جو جیتیں گے" کے سی آر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 12:12 PM IST

Updated : Dec 2, 2023, 10:57 PM IST

حیدرآباد: پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔ اب سب کو انتخابی نتائج کا انتطار ہے جو کہ تین دسمبر کے کاؤنٹنگ کے بعد سامنے آئے گا۔ اس سے قبل 30 نومبر کو تمام نیوز چینلز نے اپنے اپنے ایگزٹ پول دکھائے ہیں۔ اگر ہم جنوبی ہندوستان کی ریاست تلنگانہ کی بات کریں تو یہ گذشتہ دس برسوں سے یہاں بھارت راشٹرا سمیتی کی حکومت ہے۔ غور طلب ہے کہ کے سی آر 2014 میں تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد سے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہیں، لیکن ایگزٹ پولز کے مطابق اس بار ان کے لیے کچھ مشکلات نظر آرہی ہیں۔

  • کے سی آر نے ایگزٹ پولز کو مسترد کیا

تمام چینلوں کے ایگزٹ پولز میں تلنگانہ میں حکومت تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ان سب کو دیکھتے ہوئے بی آر ایس چیف اور سی ایم کے سی آر نے اہم بیان دیا ہے۔ اطلاع کے مطابق کے سی آر نے پارٹی ایم ایل ایز سے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری حکومت تیسری بار اقتدار میں آئے گی۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ ایگزٹ پولز کو مسترد کر دیا جائے گا۔

  • 'تین دسمبر کو جشن منائیں گے'

ذرائع کے مطابق، آئی ٹی کے وزیر اور کے سی آر کے بیٹے کے ٹی آر سمیت کئی ایم ایل ایز نے بھی پرگتی بھون میں سی ایم سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں ایم ایل ایز نے ایگزٹ پول پر تشویش کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ لوگ بلا ضرورت پریشان نہ ہوں۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار میں واپس آ رہے ہیں، لیکن پارٹی کیڈر کو تین دسمبر تک کسی قسم کا ردعمل نہیں دینا ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ تین دسمبر بروز اتوار ہم مل کر جشن منائیں گے اور ریاست میں اچھی حکمرانی لائیں گے۔

  • چار دسمبر کو کابینہ کی میٹنگ بلائی

اجلاس کے بعد باہر آتے ہوئے سی ایم کے سی آر خوش دکھائی دیے اور فتح کا نشان بھی دکھایا۔ اسی دوران ذرائع نے انکشاف کیا کہ میٹنگ کے دوران سی ایم نے تمام ایم ایل اے کے ساتھ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔ ساتھ ہی کے ٹی آر نے کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اصل نتائج ہمارے حق میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایگزٹ پول پر انہوں نے کہا کہ اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ ریاست کے عوام کو تین تاریخ کو خوشخبری ملے گی۔ دریں اثنا، سی ایم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ چار دسمبر کو دوپہر دو بجے چیف منسٹر کے سی آر کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوگی۔

Last Updated : Dec 2, 2023, 10:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details