اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: چارمینار کے نام کی جگہ بھاگیہ لکشمی مندر لکھا جارہا ہے

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق ملک نے کہا کہ چارمینار کے دامن میں تعمیر بھاگیہ لکشمی مندر میں فلم اسٹار اور بی جے پی کے مرکزی رہنما پوجا کرتے ہیں اور چارمینار کے نام کی جگہ بھاگیہ لکشمی مندر لکھا جارہا ہے۔

مشتاق ملک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے
مشتاق ملک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے

By

Published : Sep 26, 2021, 10:47 AM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے خلوت میدان میں تحریک مسلم شبان نے اتحاد ملی جلسہ کا انعقاد کیا۔ چند دن قبل حیدر آباد میں بی جے پی نے چارمینار کے دامن سے ایک ریلی نکالی تھی۔ اس کی ریلی کے بعد مسلم سماجی اور فلاحی تنظیموں کی جانب ملی ریلی نکالنے کے لیے اعلان کیا گیا تھا تاہم پولیس نے ان تنظیموں کو اجازت نہیں دی تھی۔

مشتاق ملک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے

تحریک مسلم شبان نے ہائی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے اجازت حاصل کی، کورٹ نے خلوت میدان میں جلسے کی اجازت دے دی۔

آج خلوت میدان میں تحریک مسلم شبان کے صدر مشتاق مالک کی صدارت میں جلسہ منعقد ہوا جس میں علماء و مشائخ اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق ملک نے کہا کہ سکریٹریٹ کی دو مساجد کی شہادت کے خلاف قرار داد منظور کی جائے اور اسی جگہ پر مساجد کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چارمینار کے دامن میں تعمیر بھاگیہ لکشمی مندر میں فلم اسٹار ارو بی جے پی کے مرکزی رہنما پوجا کرتے ہیں اور چارمینار کے نام کی جگہ بھاگیہ لکشمی مندر لکھا جارہا ہے جب کہ تاریخی شہر حیدرآباد کے نام سے موسوم ہے لکین فرقہ پرست جماعتوں نے اس شہر کو بھاگیہ نگر لکھ رہے ہیں۔

اس جلسہ سے سابق رکن پارلیمان عزیز پاشاہ، کانگرس عثمان بن محمد الہاجری، مفتی معراج الدین ابرار، عبدالعزیز اور دیگر نے خطاب کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details