وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان پر دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 11 بی کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی تجویز پی ایل ٹی پر پابندی عائد کرنے کو منظوری دے دی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ گذشتہ دو دنوں سے جاری جھڑپوں میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور 340 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو احتجاجی بھی ہلاک ہوگئے۔
پاکستان میں تحریک لبیک پر پابندی عائد تحریک لبیک پاکستان نے پیر کے روز ملک بھر میں زبردست احتجاج شروع کیا جب حکومت نے اس کے سربراہ سعد حسین رضوی کو 20 اپریل تک فرانسسی سفیر کی ملک بدری کی دھمکی دینے کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔
سعد نے عمران خان حکومت کو پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر بطور احتجاج فرانسسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام اہم قومی شاہراہوں کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام موٹر ویز اور شاہراہوں کو صاف کردیا گیا ہے اور بڑے شہروں میں اہم مقامات سے بھی مظاہرین کو ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان مقامات پر کام کر رہے ہیں جہاں اب بھی کچھ مظاہرین موجود ہیں۔
عمران خان کی تحریک انصاف حکومت نے گذشتہ سال نومبر میں تحریک لبیک سے ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت فرانسسی سفیر کو ملک بدر کیا جانا تھا۔ پچھلے سال نومبر میں تحریک لبیک نے ملک بھر میں ایک زبردست احتجاج شروع کیا تھا جس میں فرانسسی صدر کو فروری تک ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بعد میں اس معاہدہ میں 20 اپریل تک توسیع کی گئی تھی۔