ممبئی: ممبئی کے مضافات میں رکن اسمبلی رمیش لٹکے کی موت کے بعد منعقد ہوئے ضمنی انتخاب میں آج یہاں اودھو ٹھاکرے کی شیوسینا نے اپنا کھاتہ کھولا اور ان کی پارٹی کی امیدوار و رکن اسمبلی لٹکے کی بیوہ رتجا رمیش لٹکے کو 66ہزار پانچ سو ترپن553ووٹ حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی۔ Andheri East Bypoll Result
اس طرح سے شیوسینا میں بغاوت کے بعد منعقد ہونے والے اس انتخاب میں سابق وزیراعلی کے شیوسینا کے دھڑ کو پہلی کامیابی حاصل ہوئ ہے حالانکہ اہم سیاسی حریف وزیراعلی ایکناتھ شندے اور بی جے پی کے مشترکہ امیدوار نے مقابلے سے قبل ہی دست برداری کر لی تھی جسکے بعد اس الیکشن کی سیاسی چمک دھمک ہی ختم ہو گئ تھی لیکن قابل زکر بات یہ ہیکہ اس انتخاب میں مخالفین چند مقامی سیاسی پارٹیوں و آزاد امیدواروں سمیت سب سے زیادہ ووٹ ناپسندہ ووٹ (نوٹا) کی حمایت میں ووٹ ڈالے گئے۔ مہاراشٹرا میں مہا وکاس اگھاڑی (MVA) کے گرنے کے بعد منقد کیا گیا یہ پہلا الیکشن ہے جس میں شیوسینا اور اگھاڑی کے مشترکہ امیدوار کے طور پر، لٹکے نے اودھو ٹھاکرے پارٹی کے نئے نام اور نشان - شیو سینا (اُدھو بالاصاحب ٹھاکرے - اور فلیمنگ ٹارچ) پر قسمت آزمائ کرکے کامیابی حاصل کی ۔
ان کے مقابل میں کل چھ امیدوار تھے جن میں سے دو کا تعلق ۔مقامی سیاسی جماعتوں اور چار آزاد امیدوار تھے- لٹکے نے 66,530 ووٹ حاصل کیے جو کہ کل ووٹوں کا 76.85 فیصد حصہ ہے