بھارت میں ہر سال پانچ ستمبر کو عظیم مفکر، دانشور اور عبقری شخصیت ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کے موقع پر یوم اساتذہ منایا جاتا ہے۔
-
ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن
اساتذہ کسی بھی قوم و ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ دنیا کی تمام تر ترقی اور علم کی چمک اساتذہ کی ہی مرہون منت ہے۔ زندگی کے مختلف شعبہ جات میں جتنی کامیابیاں اور بلندیاں حاصل ہوتی ہیں، ان سب کے پیچھے اساتذہ کا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔ ہر شعبہ کے ماہر ترین اشخاص کی کامیابیوں کا راز کوئی نہ کوئی استاد ہی ہوتا ہے۔ What Great Personalities said about Teachers on Teachers Day
آئیے آج کے دن یوم اساتذہ کی مناسبت سے دنیا بھر میں پھیلے ان اساتذہ کی خدمات کو سراہنے کے لیے انہیں سلام و عقیدت کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔