تاجدارعالم آئی آئی سی ایف کے نئے ایکس آفیشیو ممبر
انڈو اسلامک کلچرل فائونڈیشن کے لئے وقف بورڈ کے سینئر افسر تاجدار عالم کو ایکس آفیشیو ممبر بنایا گیا ہے۔ یہ جانکاری ٹرسٹ کے ترجمان اطہر حسین نے دی ہے۔
تاجدارعالم آئی آئی سی ایف کے نئے ایکس آفیشیو ممبر
فاونڈیشن کے دستورالعمل کے مطابق یوپی سنی سینٹرل وقف بورڈ کا سب سے سینئر افسر اس کا ایکس آفیشیو ممبر ہوتا ہے۔ بورڈ کے سی ای او سید محمد شعیب کی مدت کار ختم ہونے کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔
اس لئے ان کے بعد کے سب سے سینئر افسر کو یہ ذمہ داری وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی نے سونپی ہے۔ یو پی حکومت جب کسی کو سنی سینٹرل وقف بورڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر منتخب کرےگا تو، وہ ہی انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کا ایکس آفیشیو ممبر بنایا جائے گا۔