اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاج محل کو سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا - vasant kumar

تاج محل کو دو ماہ کے عرصہ کے بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔اس سے قبل 16 اپریل کو کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران اسے بند کردیا گیا۔

تاج محل کو سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا
تاج محل کو سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

By

Published : Jun 16, 2021, 4:22 PM IST

تاج محل کو دوبارہ کھولنے سے ایک دن قبل یہاں کام کرنے والے تمام ملازمین کی ٹیکہ کاری کی گئی۔ اس کے لیے یہاں ایک ویکسی نیشن کیمپ منعقد کیا گیا تھا تا کہ ملازمین کی ٹیکہ کاری کی جاسکے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد تاج محل کو بند کردیا گیا تھا اسے آج دو ماہ کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ کے سپرنٹنڈنٹ وسنت کمار سوارانکر نے اس کی اطلاع دی۔

تاج محل کو سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

انہوں نے کہا کہ تاج محل کے ساتھ دیگر آثار قدیمہ کے سیاحتی مقامات کو آج سے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔وسنت کمار نے کہا کہ اس دوران کورونا وائرس کے رہنمایانہ خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

ان مقامات پر ٹکٹ آن لائن دیا جائے گا اور بغیر ماسک کے داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ آگرہ کے ضلع مجسٹریٹ پربھو سنگھ نے کہا کہ تاج محل میں ایک وقت میں صرف 650 افراد کو داخلہ کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک فون نمبر سے صرف پانچ ٹکٹ بک کروائے جاسکتے ہیں۔

تاج محل کو دوبارہ کھولنے سے ایک دن قبل یہاں کام کرنے والے ملازمین کے لیے ایک ٹیکہ کاری کا کیمپ بھی منعقد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details